بیت المال کے ذمہ داران موت پر یقین رکھیں| اختلاف معاشرہ کی ویرانی اوردنیا و آخرت کی نابودی کا سبب ہے
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ مازندران کے گورنر احمد حسین زادگان اور ان کے ہمراہ وفد نے اسراء بین الاقوامی وحیانی علوم سنٹر میں حضرت آیت الله جوادی آملی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس ملاقات میں صوبہ مازندران کی توانائیوں اور امکانات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خدا کے لطف و کرم سے صوبہ مازندران میں فراوان برکتیں موجود ہیں ، اس صوبہ میں تعلیم یافتہ افراد کی موجودگی نے صوبہ کی اہمیت کو دوبالا کردیا ہے کہ جن سے بخوبی استفادہ ضروری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: ہماری بنیادی مشکل یہ ہے کہ ہمیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ انسان ابدی موجود نہیں ہے ، اگر بیت المال کے ذمہ داران کو اس بات کا یقین ہو ایک دن موت ان کے دامن گیر ہوگی اور وہ موت کے بعد اپنے اعمال کے سلسلہ میں جواب دہ ہوں گے تو ھرگز راستہ سے نہیں بہکیں گے ۔
حوزه علمیہ قم میں تفسیر قران کریم کے استاد نے بیان کیا: قرآن کریم میں خداوند متعال کے بیان کے تحت، غبن کرنے والے ، اپنے حق سے زیادہ تنخواہیں لینے والے اور چوری کرنے والے سب کے سب خود جہنم کا ایندھن بنیں گے اگر انسان کو اس بات کا یقین ہوتو انسان بدل جائے گا اور ھرگز راستہ سے نہ ہٹے گا ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے یاد دہانی کی: خداوند متعال کی تاکید ہے کہ تمام موجودات، ہلال گوشت ہوں یا حرام گوشت سب کے سب میرے قبضہ قدرت میں اور میرے بچھائے دسترخوان پر ہیں، اس کے باوجود بعض حیوانات جیسے چوہے وغیرہ ذخیرہ کرنے میں مصروف ہیں اور بعض پرندے اپنی معینہ روزی کی دستیابی کے لئے ھزاروں کیلومیٹر کا سفر کرتے ہیں ، ہم بھی ان مھاجر پرندوں کے مانند زندگی بسر کرسکتے ہیں یہ راستہ ہمارے لئے کھلا ہوا ہے ۔
انہوں ںے آخر میں بیان کیا: سبھی اس بات پر یقین رکھیں کہ اختلاف بدترین بیماری ہے کہ جس کا نتیجہ ویرانی کے سوا کچھ بھی نہیں، اختلاف دنیا و آخرت دونوں ہی کی نابودی کا سبب ہے لہذا یہ تمام سرمایہ جسے پروردگار عالم نے ہمیں عطا کیا ہے مل جل کر قدم آگے بڑھائیں اور اختلافات سے دوری اپنائیں ۔
واضح رہے کہ اس ملاقات کی ابتداء میں مازندران کے گورنر نے اپنے صوبہ کی مختصر رپورٹ پیش کی اور کہا: اتحاد اور یکجہتی علاقہ کی ترقی کا بہترین راستہ ہے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۴